Posts

Showing posts from January, 2021

ترک مسافر طیارے نے ایران میں خطرے کے سائرن بجا دیے

Image
ایران میں ترکی کے ایک مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران اچانک خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب استنبول سے آذربائیجان جانے والا ایک مسافر جہاز موسم کی خرابی کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے مجبورا مغربی تہران میں خمینی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تہران کے ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ ترک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران غلطی سے سائونڈ سسٹم نے خطرے کے سائرن بجا دیے۔ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی جو خود کار سسٹم میں پیدا ہوئی تاہم اس کا سبب ترک ہوائی جہاز تھا۔ سی این این فارسی کے مطابق ترکی کا ہوائی جہاز اپنے راستے سے ہٹ کر نو فلائی زون میں داخل ہوگیا جس پر تقریباً آدھے گھنٹے تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔ ادھر سائرن بجنے کے واقعے کے بعد کئی گھنٹوں‌تک بجلی بند رہی۔ تہران کے گورنر کے معاون برائے سیکیورٹی امور حمد رضا غودرزی نے بتایا کہ مغربی تہران میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ شہرک آزمائش کالونی میں واقعے سسٹم میں فنی خرابی تھی۔

بختاور بھٹو کے حق مہر کی تفصیلات سامنے آگئیں

Image
  سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج ميں منسلک ہوگئیں جبکہ حق مہر میں سونے کی جگہ چاندی دی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی کا نکاح معروف عالم الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا تاہم بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔ صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔ اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

ترکی یورپ کو گاڑیاں برآمد کرنے والا پانچواں ملک بن گیا

Image
  براعظم یورپ کے 25 مختلف ممالک میں 2019 کے آخر تک 25گاڑیاں تیار کرنے کی 298 تنصیبات موجود تھیں جبکہ ترکی گاڑیاں تیار کرنے یا اسمبل کرنے کی 17 تنصیبات کے ساتھ اٹھارہ یورپی ممالک کو اپنے سے پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ترکی جو تیار کردہ گاڑیوں کے نصف سے زائد حصے کو برآمد کرتی ہے، آٹوموٹو فروخت کے معاملے میں یورپ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ براعظم یورپ میں سب سے زیادہ گاڑیاں تیار کرنے کی 42 تنصیبات جرمنی میں موجود ہیں اس کے بعد اس کے بعد فرانس 31 تنصیبات، برطانیہ میں 30 نصیبات، اٹلی میں 23 اور 17 تنصیبات کے ساتھ اسپین اور ترکی کا نمبر آتا ہے۔ اس طرح، ترکی نے 17 تنصیبات کے ساتھ 18 یورپی ممالک کو اپنے پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچیوں پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔

جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست

Image
پاکستان نے 88 رنز کا آسان ہدف حاصل کرکے جنوبی افریقہ  کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑی عابد علی، عمران بٹ اور کپتان بابر اعظم آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے چوکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ 245 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپن بولر نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ایڈن مارکرم نے 74 اور رسی وین ڈیر ڈوسن نے64 رنز بنائے۔ 

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

Image
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں حالیہ 6 گھنٹوں میں 22 دھماکے ہوئے ہیں۔ آتش فشانی و زولوجک آفات مرکز کے مطابق  مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے لے کر 12 بجے کے درمیان انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں 22 دفعہ دھماکے ہوئے اور پہاڑ کے دھانے نے دھواں اور راکھ اگلی۔ بیان کے مطابق دھانے کا اگلا ہوا لاوا پہاڑ کی جنوب مغربی ڈھلوان سے 1600 میٹر نیچے بہہ گیا ہے۔ حکام نے کل بھی جاری کردہ بیان میں لاوے کے 1000 میٹر نیچے تک بہنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام نے علاقے میں اورنج الارم دے دیا ہے اور عوام کو آتش فشاں سے 5 کلو میٹر دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلمان خاتون وفاقی اٹارنی مقرر

Image
امریکا میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کو وفاقی اٹارنی مقرر کر دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق، پاکستانی نژاد مسلمان خاتون صائمہ محسن کو مشی گن میں وفاقی اٹارنی مقرر کیا گیا۔ موجودہ وفاقی قانون دان یکم فروری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد یہ عہدہ 52 سالہ پاکستانی قانون دان سنبھال لیں گی۔ موجودہ اٹارنی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے میرے بعد ایک قابل قانون دان کو اپنی خدمات دینے کا موقع مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد صائمہ محسن 2002 سے امریکا کے محکمہ انصاف کے ساتھ منسلک ہیں اور اس وقت اٹارنی آفس میں ملازمت کر رہی ہیں۔ وہ اس سے قبل نیو یارک، نیو جرسی اور میشی گن میں بھی قانون دان کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔

سعودی عرب: ہوائی اڈے پر میزائل حملہ، پروازوں کی آمد و رفت بند

Image
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق ریاض پر ایک میزائل داغا گیا ہے جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے جبکہ ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کےلیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز بھی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقن ٹیم 220 پر آؤٹ، پاکستان بھی مشکلات کا شکار

Image
   جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ میزبان ٹیم پاکستان بھی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ دن کے اختتام پر قومی ٹیم 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 33 رنز ہی بنا سکی۔ پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور اس حوالے سے انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں عمران بٹ اور نعمان علی نے ٹیسٹ میں ڈبیو کیا ہے۔ کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی رواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔ افریقہ کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مرکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی نگیدی۔

بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپیں، زخمیوں کی اطلاع

Image
  بھارت اور چین کے متنازعہ علاقے سکم کی سرحد پر تازہ جھڑپوں میں دونوں اطراف کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی پائی جاتی ہیں۔  واضح رہے کہ نیپال اور بھوٹان کے درمیان واقع شمالی سکم کے علاقے ناکولا سیکٹر کے قریب تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بھارتی فوج نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ 20 جنوری کو سکم کے ناکولا سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی لیکن مقامی کمانڈز نے ہی صورتحال کو جلد سنبھال لیا۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گشت پر مامور چینی فوجیوں نے بھارت کی جانب سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس پر بھارتی افواج نے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران دونوں افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ واضح رہے 6 ماہ قبل چین اور بھارت کے افواج کے درمیان لداخ میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں ایک جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے اتفاق رائے سے معاہدے کے تحت اپنی افواج کو پیچھے ہٹا دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ

Image
  متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اتور 24 جنوری کو اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سفارتخانہ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ یو اے کی حکومت نے فیصلے سے متعلق اعلان ٹویٹر پر کیا۔ کابینہ کا اجلاس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی زیر صدارت ہوا۔ دونوں ممالک کے وفود پہلے ہی سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سیکیورٹی، ٹیلی مواصلات، ٹیکنالوجی، توانائی، صحت، نگہداشت، ثقافت، ماحولیات، باہمی سفارتخانوں کے قیام اور باہمی مفاد کے دیگر شعبوں سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔ دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک تھا جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعدبحرین اور صوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست 2020 کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں 15 ستمبر کو یو اے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Image
 مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم کے علاوہ عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کراچی میں نظرثانی شدہ ٹریفک پلان جاری  پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درمیان پہلا ٹيسٹ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4فروری سے شروع ہوگا۔ کراچی میں پہلے ٹیسٹ سے متعلق سیکیورٹی کے انہتائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ پلان کے تحت قریبی سڑکیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کراچی میں نظرثانی شدہ ٹریفک پلان جاری

Image
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے لیے اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی سڑکیں بند رہیں گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کیلئے پولیس نے نظرثانی شدہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ شہری آمد و رفت کیلیے کے متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ نظر ثانی شدہ پلان کے مطابق کارساز روڈ اسٹیڈیم فلائی اوور تک کھلا رہے گا جبکہ آغا خان اسپتال سے متصل سڑک بھی نیو ٹاؤن تک معمول کے مطابق کھلے رہے گی۔ کراچی ٹیسٹ کے دوران 26 سے 30 جنوری تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر تک دونوں روڈ مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ ڈالمیا سے متصل اسٹیڈیم کی عقبی سڑک صرف مکینوں کیلئے کھلے رہے گی۔   جنوبی افریقی ٹیم 13 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے، جسے اسٹیٹ گیسٹ سیکیورٹی دی گئی ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق کیسے ہوا؟

Image
  راول پنڈی کے علاقے چکلالہ میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ ریلوے پٹڑی پر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا، کہ اسی دوران ٹرین سے ٹکرا گیا اور حادثے کا شکار ہوا۔ واقعہ 22 جنوری بروز جمعہ کو پیش آیا۔ جاں بحق نوجوان کے دوست کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کو نت نئی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق تھا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی۔ سر پر چوٹ لگنے کے باعث نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔ امدادی ٹیموں نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی، جہاں سے بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ حمزہ کی تدفین راولاکوٹ میں کی گئی۔

نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار، فاروڈ گائڈنس کیا ہے؟

Image
  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئندہ 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے پہلی بار فارورڈ گائڈنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق شرح سود مستقبل قریب میں بھی 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔ فی الحال شرح سود بڑھنے کا امکان نہیں، جیسے جیسے معاشی حالت بہتر ہوئی اور مانیٹری پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی تو اسے یکدم نہیں کیا جائے گا۔ رضا باقر نے مزید کہا کہ مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کا خدشہ ہے، بجلی کی قیمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے عارضی طور پر مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے، ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہماری معاشی حالت جون 2019ء سے بہت بہتر ہے، معاشی ریکوری کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں مشکل حالات کی وجہ سے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑے تھے، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال میں سرپلس رہے، جس کی وجہ سے مستقبل میں ب

گرمیوں سے قبل حکومت کا بجلی کا قیمت میں اضافے کا فیصلہ

Image
  وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے جلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کہتے ہیں کہ بجلی 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مہنگی بجلی کا الزام ن لیگ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے بدنیتی پر مبنی معاہدے کئے، جس کی وجہ سے 43 فیصد مہنگی بجلی بنتی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر اور تابش گوہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی ايک روپے 95 پيسے فی يونٹ مہنگی کرنے جا رہے ہيں، ماضی کی حکومت کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا کیونکہ ن ليگ کی وجہ سے 43 فيصد مہنگی بجلی بنتی ہے۔ واضح رہے کہ عمر ایوب مشرف دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہے جبکہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2015ء میں سپریم کورٹ نے ان کی رکنیت ختم کردی تھی۔

جمعیت علمائے اسلام کا کراچی میں ملین مارچ، بند شاہراہوں کی تفصیلات

Image
جمعيت علمائے اسلام (ف) کے تحت کراچی میں آج اسرائيل نامنظور ملين مارچ منعقد کيا جا رہا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کا مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزار قائد پہنچے گا جہاں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدين خطاب کريں گے۔ ملین مارچ کے سلسلے میں ٹريفک پوليس نے متبادل روٹ پلان بھی جاری کر ديا ہے جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔ ٹریفک پلان ملین مارچ کی وجہ سے نیو پریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے۔ پلان کے تحت دوپہر 2 بجے پارکنگ پلازہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر ديا جائے گا اور صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی۔ کوریڈور تھری روڈ ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا۔ ٹاور سے آنے والی گاڑیوں کو صدر دواخانہ سے پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ بڑی ٹریفک، بس اور مزدہ کوچز کو پریڈی چاک کی طرف موٹر دیا جائے گا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ جیل چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زوردار دھماکہ، 4افراد ہلاک

Image
  اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مرکز میں ایک عمارت میں زور دار دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسپین  کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے میڈرڈ کے مرکز ی  محلّے پیرٹو ڈے ٹولیڈو کے ایک  رہائشی اپارٹمنٹ میں دھماکے کی وجہ سے عمارت کی بالائی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں اور اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کی ہوئی گاڑیوں میں سے زیادہ تر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور ہیلتھ ٹیموں نے علاقے کو سیکیورٹی زون میں لے لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق متاثرہ عمارت کے پہلو کی عمارتوں میں ایک اولڈ ہاوس اور کلیسا واقع ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق دھماکہ قدرتی گیس کی وجہ سے ہوا ہے۔

باس کو آپ کے موڈ کی خبر دینے والی اسمارٹ رِسٹ بینڈ

Image
برطانیہ کی ایک کمپنی موڈ بیم نے کلائی میں پہننے والا ایک ایسا اسمارٹ "رِسٹ بینڈ" تیار کیا ہے جس کی مدد سے ملازمین کے مُوڈ اور ذہنی حالت کے بارے میں جانا جا سکے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بحران اور تمام لوگوں کے گھروں میں رہ کر کام کرنے پر مجبور ہونے کے دوران ملازمین کے رد عمل کے حوالے سے گوں مگوں صورت حال سامنے آئی کہ آیا وہ خوش ہیں یا نہیں۔ اسی واسطے مذکورہ کمپنی نے ایسا رِسٹ بینڈ تیار کیا ہے جس کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچ سکیں گی۔ بینڈ میں دو بٹن موجود ہیں جن میں پیلا رنگ خوشی اور مسرت کے احساس کا اظہار ہے جب کہ نیلا رنگ رنجیدگی اور اداسی کے احساس کو طاہر کرتا ہے۔ اخبار کے مطابق یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ مربوط ہے۔ اس کے ذریعے دفتر میں ڈائریکٹ باس کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں رکھ سکے۔ اس کا مقصد یہ خواہش ہے کہ ملازمین دن بھر کے دوران اعلی ترین سطح کی کارکردگی پیش کریں۔ اس بینڈ کو دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور مسلسل رابطے میں ر

دنیا کا پہلا ڈیجیٹل فیس ماسک متعارف

Image
گیم کمپنی ریزر نے صارف الیکٹرانک فیسٹیول 2021 میں مائیکروفون اور لائٹ کی خصوصیات کے حامل دینا کے ڈیجیٹل ترین فیس ماسک کو متعارف کروایا۔ بی بی سی کے مطابق یہ فیسٹیول نئی ایجادات کا تعارف کرواتا اور ہر سال امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوتا ہے۔ رواں سال کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے فیسٹیول کا انعقاد انٹر نیٹ سے کیا گیا۔ مذکورہ پروٹو ٹائپ فیس ماسک مائیکرو فون خصوصیات کی وجہ سے ماسک والے شخص کی آواز کو واضح شکل میں دوسرے فرد تک پہنچاتا ہے اور اس میں ہوا کے داخلے اور خروج کی خصوصیت بھی موجود ہے۔ ماسک سانس سے خارج ہونے والی گرم ہوا کو باہر نکال کر ٹھنڈی اور تازہ ہوا کے ماسک کے اندر داخلے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ کمپنی کے حکام کے مطابق یہ ماسک این 95 جراحی ماسک کی کیٹیگری سے ہے۔ شفاف پلاسٹک سے تیار کیے جانے کی وجہ سے ماسک کے اندر سے چہرے اور ہونٹوں کی حرکات کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ماسک تاحال فروخت کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔

محمد مرسی مرحوم سمیت اخوان المسلمین کے 89 رہنماوں کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

Image
مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی مرحوم سمیت اخوان المسلمین کے 89 رہنماوں کے اثاثے ضبط کر کے حکومت کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ جن رہنماوٗں کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان میں مصر کے سابق منتخب صدر مرحوم محمد مرسی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ محمد مرسی کے اہل خانہ کے اثاثے ضبط کر کے انہیں قومی تحویل میں لے لیا جائے۔ اسکے علاوہ اخوان المسلمین کے سپریم لیڈر محمد باری، ان کے نائب خیرات الشطیر، محمد بلتغے، عبدالرحمان البدر، احمد زیاب، محمد مرسی کی کابینہ کے دو وزیروں اوسامہ یاسین اور باسم عودہ شامل ہیں۔ مصر کی حکومت نے عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ایک کمیشن قائم کر دیا ہے جو اخوان المسلمین کے رہنماوٗں کے اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی مکمل کر کے اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گا۔ کمیشن نے مصر کے مرکزی بینک اور لینڈ رجسٹری سے کہا ہے کہ جن رہنماوٗں کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم عدالت نے دیا ہے ان کے اثاثے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے جائیں۔ مصر کی حکومت 2014 سے اخوان المسلمین کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اخوان المسلمین نے 2012 میں عام انتخابات میں کامیاب

سردی کی شدید لہر، سعودی عرب میں درجہ حرارت صفر تک گرنے کا امکان

Image
سعود عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی  جس کے باعث بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر سکتا ہے۔ سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق قریات میں دوسرے روز کم ترین درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں محکمہ جغرافیہ و موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا کہ توقع ہے کہ درجہ حرارت آہستہ آہستہ منگل تک کم ہونا شروع ہوگا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ جمعرات کے روز شمالی اور شمال وسطی علاقوں میں یخ بستہ شمالی ہوائوں کے نتیجے میں درجہ حرارت صبح کے وقت صفر تک گر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے سعودی عرب میں موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی۔ ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ٹویٹر پر بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں بعض علاقوں میں سردی کی لہر شدید سے شدید تر ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں درجہ حرارت صفر اور بعض میں منفی تک گر سکتا ہے۔ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مشرقی علاقوں

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر بڑے حملے کا خدشہ

Image
  کانگریس کی عمارت (کیپٹل ہل) پر 6 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد اور نئے صدر کی حلف برداری پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نطر واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ امریکی تفتیشی ادارے 'ایف بی آئی' نے محکمہ پولیس کو مطلع کیا ہے کہ نئے صدر کی حلف برداری تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر مظاہرے متوقع ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ تمام امریکی ریاستوں نے بھی اپنے تمام دارالخلافہ میں سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ 6 جنوری کو کیپٹول ہل پر چڑھائی جیسا کوئی اور واقعہ رو نما نہ ہو پائے۔ جمعے کو پولیس نے واشنگٹن ڈی سی سے ملحقہ ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسلح شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کیپٹل پولیس کی ایک چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کے پاس صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے جعلی کاغذات تھے۔ اس کے پاس ایک گولیوں سے بھری پستول کے علاوہ پانچ سو سے زائد ر

ڈاؤن لوڈنگ میں اضافے سے میسیجنگ ایپ "سگنل" متاثر

Image
واٹس سے متنفر ہونے کے بعد پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈنگ بڑھنے پر میسیجنگ ایپ ’سگنل‘ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ گزشتہ شام کچھ صارفین نے شکایت کی تھی کہ انہیں میسیجنگ ایپ پر پیغامات بھیجنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس پر کمپنی کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سگنل کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہے جس کی بحالی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد بہت سے صارفین ایسی ہی ایک ایپ ’’سگنل‘‘ کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ برطانوی عوام ٹیلی گرام ایپ میں دلچسپی ظاہر کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’سگنل‘ ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آچکی ہے اور واٹس ایپ کا دور و دور تک کوئی پتا نہیں کیونکہ دوسرے نمبر پر ایسی ہی ایک ایپ ٹیلی گرام ہے۔

پاکستان، جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز، امپائرز کا اعلان

Image
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق علیم ڈار اور احسن رضا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

واٹس کی جانب سے صارفین کیلئے بڑا ریلیف

Image
پیغام رسانی کی معروف ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی مؤخر کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد اب ڈیڈ لائن 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے صارفین کی رائے بھی شامل کریں گے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد صارفین نے ٹیلیگرام اور سگنل سمیت دیگر ایپلیکیشنز انسٹال کرلی ہیں۔

کیا آپ امریکا کے سب سے بڑے زمیندار شخص کو جانتے ہیں؟

Image
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا شمار اب امریکا کے بڑے زمینداروں میں بھی ہونے لگا ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی امریکا میں اتنی زمین ہے جتنی کسی اور کے پاس نہیں ہے۔ فوربز کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس نے واشنگٹن، ایریزونا، آرکنساس، نیبراسکا اور لوزیانا میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔ بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت ایک سو چورانوے کھرب روپے ہے اور انہوں نے امریکا کی 18 ریاستوں میں زمین خرید رکھی ہے۔  

سابق صدر پاکستان کی والدہ دبئی میں انتقال کرگئیں

Image
  پاکستان کے سابق صدر و ڈکٹیٹر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی والدہ 102 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف کا انتقال دبئی میں ہوا۔ سینیئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال سے متعلق ٹویٹ کیا ہے۔ سابق صدر کی والدہ 1920 میں بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئیں اور انگریزی لٹریچر میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ پرویز مشرف 2001 سے 2008 تک پاکستان کے صدر رہے۔ انہوں نے 1999 میں منتخب وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک اضافہ

Image
  وزیر اعظم عمران خان ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 15 روپے تک اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم وزیراعظم نے ساڑھے 4 روپے تک اضافے کی منظوری دی۔ پ ی ٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے (16 جنوری 2021ء) سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کیا ہے۔ 15 دسمبر 2020ء کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک جبکہ یکم جنوری 2021ء سے 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔

آئی سی سی کی طرف سے عمران خان کیلئے نیا اعزاز

Image
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سروے میں پاکستان کے وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کو سب سے بہترين کپتان قرار دے دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے پول کے لیے دیے گئے 4 کرکٹرز میں انڈیا کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل تھے۔ پول میں سب سے بہترين کرکٹ ليجنڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر پوری دنيا سے عمران خان کو 47فیصد سے زائد ووٹ ملے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر جگہ بناسکے، کوہلی کو 46فیصد ووٹ ملے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے سابق کپتان و وکٹ کیپر اے بی ڈیویلئرز صرف 6 فیصد ووٹ ہی لے سکے۔ آئی سی سی کے پول میں 58لاکھ 36ہزار سے زائد ووٹ پول کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کپتان بننے سے قبل ٹیسٹ میں بیٹنگ میں 25.43 کی اوسط رکھتے تھے جبکہ بولنگ میں ان کی اوسط 25.53 تھی۔ تاہم کپتان بننے کے بعد بیٹنگ اوسط بہتر ہوکر 52.34 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط

پرائیویسی پالیسی سے صارف کا ڈیٹا محفوظ رہے گا، واٹس ایپ کی نئی وضاحت

Image
پیغام رسانی کی معروف کمپنی واٹس ایپ نے صارف کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔ ٹویٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ یا فیس بک صارفین کے ذاتی پیغامات یا کالز کو سن نہیں سکتا اور نہ ہی آپ کی شیئر کی گئی لوکیشن کو دیکھ سکتا ہے۔ اسکے علاوہ واٹس ایپ صارفین کے رابطہ نمبرز بھی فیس بک کے ساتھ شیئر نہیں کرتا جبکہ واٹس ایپ گروپس بھی پرائیویٹ ہی رہیں گے۔ صارفین بآسانی اپنی چیزیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے پیغامات دیگر افراد سے چھپا سکتے ہیں۔

ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپس تیار کر لیں، سبسکرائبرز 5کروڑ سے متجاوز

Image
واٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی پر صارفین میں شدید تحفظات کے بعد ترک کمپنی نے پیغام رسانی کی اپنی ایپس تیار کر لی ہیں۔ ترکی کی سب سے بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی "ترک سیل" نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ بنا لی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ترکی میں ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ ایچ ڈی وائس اور ویڈیو کال کوالٹی کی حامل اس ایپ کو ترک کمپنی دنیا کے 192 ممالک میں متعارف کروانا چاہتی ہے۔ اس ایپ میں ایک خاص بات یہ ہے کہ ایک محفوظ مسیجنگ ایپ ہے۔ جیسے ہی پیغام وصول کنندہ مسیج کو ریسیو کر لے گا بھیجنے والے کی طرف سے اس کو فوری نشاندہی ہو جائے گی کہ مسیج ریسیو ہو چکا ہے۔ قدرتی آفات کی صورت میں اس ایپ میں صارف کی لوکیشن سے متعلق واضح پیغام موصول ہو سکے گا۔ اس ایپ کے ذریعے صارف ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور پولیس کو بروقت اطلاع بھیج سکے گا۔ اس ایپ میں مختلف زبانوں کے ترجمے کی سہولت بھی میسر ہے۔ 106 زبانوں میں موصول ہونے والے پیغام کو صارف اپنی زبان میں ترجمہ کر کے دیکھ سکے گا۔

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی

Image
کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، رحیم یار خان، کوئٹہ، زیارت، گوجرانولہ سمیت دیگر چھوٹے اور بڑے شہر بجلی کی جزوی معطلی کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے جسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک نے فی الحال بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق کوئی معلومات آگاہ نہیں کی۔ نیشنل پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔ فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے۔ اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔ عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔ تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن ہر پہنچ چکی ہیں جبکہ وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد انتقال کرگئے

Image
پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔  خاندانی ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر قصور سے تعلق رکھنے والے سیٹھ عابد کا انتقال کراچی میں ہوا جوکہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔ سیٹھ عابد کی نماز جنازہ ہفتہ بعد نماز عصر حافظ ایاز مسجد فیز 2 ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کی جائے گی۔

پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم، آئی ٹیم کمپنیوں کیلئے بڑا ریلیف

Image
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم کر دی جس میں آئی ٹی کمپنیوں کو 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹیکنالوجی زونز کا نیٹ ورک بچھانے کی منظوری دیدی۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین عامر ہاشمی ہونگے۔ بورڈ آف گورنر کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعظم نے ل اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی کر دیا۔ عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کیلئے گیم چینجر منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ کو 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان لایا جائے گا۔ عامر احمد ہاشمی نے کہا کہ آئی ٹی کمپنیوں کو10 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ملک بھر میں منی ٹیک سٹی بنائے جائیں گے۔

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پھر سے شروع

Image
قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی حکام کی جانب سے بین الاقوامی سفری پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ سے شروع کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ گاگا کی جانب سے عارضی پابندی ختم کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گاگا کے مطابق جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے آنے والے مسافر 14 روز گھروں میں قرنطینہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آسکتے تھے۔ تمام مسافروں کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کیوں ہوئے؟

Image
پاکستان کے تجربہ کار بلے باز اور کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم کے انجری پہلے سے بہتر ہے لیکن ابھی انگوٹھے میں ہلکا درد ہے۔ کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔ دو جنوری کو کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث بابر اعظم قومی ٹیم کے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکے، لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیسٹ کی قیادت کریں گے۔