گرمیوں سے قبل حکومت کا بجلی کا قیمت میں اضافے کا فیصلہ

 

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے جلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کہتے ہیں کہ بجلی 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مہنگی بجلی کا الزام ن لیگ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے بدنیتی پر مبنی معاہدے کئے، جس کی وجہ سے 43 فیصد مہنگی بجلی بنتی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر اور تابش گوہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی ايک روپے 95 پيسے فی يونٹ مہنگی کرنے جا رہے ہيں، ماضی کی حکومت کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا کیونکہ ن ليگ کی وجہ سے 43 فيصد مہنگی بجلی بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب مشرف دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہے جبکہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2015ء میں سپریم کورٹ نے ان کی رکنیت ختم کردی تھی۔


Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed