پرائیویسی پالیسی سے صارف کا ڈیٹا محفوظ رہے گا، واٹس ایپ کی نئی وضاحت


پیغام رسانی کی معروف کمپنی واٹس ایپ نے صارف کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔

ٹویٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ یا فیس بک صارفین کے ذاتی پیغامات یا کالز کو سن نہیں سکتا اور نہ ہی آپ کی شیئر کی گئی لوکیشن کو دیکھ سکتا ہے۔

اسکے علاوہ واٹس ایپ صارفین کے رابطہ نمبرز بھی فیس بک کے ساتھ شیئر نہیں کرتا جبکہ واٹس ایپ گروپس بھی پرائیویٹ ہی رہیں گے۔

صارفین بآسانی اپنی چیزیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے پیغامات دیگر افراد سے چھپا سکتے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed