ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی

کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، رحیم یار خان، کوئٹہ، زیارت، گوجرانولہ سمیت دیگر چھوٹے اور بڑے شہر بجلی کی جزوی معطلی کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے جسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک نے فی الحال بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق کوئی معلومات آگاہ نہیں کی۔


نیشنل پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔ فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے۔

اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔ عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔

تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن ہر پہنچ چکی ہیں جبکہ وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان