بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کیوں ہوئے؟

پاکستان کے تجربہ کار بلے باز اور کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم کے انجری پہلے سے بہتر ہے لیکن ابھی انگوٹھے میں ہلکا درد ہے۔

کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔

دو جنوری کو کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث بابر اعظم قومی ٹیم کے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکے، لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان ٹیسٹ کی قیادت کریں گے۔



Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed