پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم، آئی ٹیم کمپنیوں کیلئے بڑا ریلیف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم کر دی جس میں آئی ٹی کمپنیوں کو 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹیکنالوجی زونز کا نیٹ ورک بچھانے کی منظوری دیدی۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین عامر ہاشمی ہونگے۔ بورڈ آف گورنر کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے۔

وزیراعظم نے ل اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی کر دیا۔ عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کیلئے گیم چینجر منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ کو 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان لایا جائے گا۔

عامر احمد ہاشمی نے کہا کہ آئی ٹی کمپنیوں کو10 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ملک بھر میں منی ٹیک سٹی بنائے جائیں گے۔




Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed