دنیا کا پہلا ڈیجیٹل فیس ماسک متعارف


گیم کمپنی ریزر نے صارف الیکٹرانک فیسٹیول 2021 میں مائیکروفون اور لائٹ کی خصوصیات کے حامل دینا کے ڈیجیٹل ترین فیس ماسک کو متعارف کروایا۔

بی بی سی کے مطابق یہ فیسٹیول نئی ایجادات کا تعارف کرواتا اور ہر سال امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوتا ہے۔ رواں سال کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے فیسٹیول کا انعقاد انٹر نیٹ سے کیا گیا۔

مذکورہ پروٹو ٹائپ فیس ماسک مائیکرو فون خصوصیات کی وجہ سے ماسک والے شخص کی آواز کو واضح شکل میں دوسرے فرد تک پہنچاتا ہے اور اس میں ہوا کے داخلے اور خروج کی خصوصیت بھی موجود ہے۔

ماسک سانس سے خارج ہونے والی گرم ہوا کو باہر نکال کر ٹھنڈی اور تازہ ہوا کے ماسک کے اندر داخلے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

کمپنی کے حکام کے مطابق یہ ماسک این 95 جراحی ماسک کی کیٹیگری سے ہے۔

شفاف پلاسٹک سے تیار کیے جانے کی وجہ سے ماسک کے اندر سے چہرے اور ہونٹوں کی حرکات کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماسک تاحال فروخت کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed