سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ملک میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس 2021 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت عظمیٰ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا نوٹس لے کیونکہ اس کے ذریعے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی خود مختاری کو سبوتاژ کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو حکومتی بدنیتی قرار دے کر کالعدم قرار دیے جانے سمیت غیر معقول اور خلاف آئین قرار دیا جائے

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ 6 فروری کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔

صدارتی آرڈیننس میں الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 122 میں ترمیم کی گئی ہے جبکہ آرڈیننس کو آئین کی شق 186 کے تحت سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed