پاکستان کیخلاف نفرت انگیز تبصرے پر بھارتی ریپبلک ٹی وی کو بھاری جرمانہ

برطانیہ میں پاکستانی عوام کے خلاف نفرت انگيز تبصرے سے بھرپور پروگرام کرنے پر بھارتی ریپبلک ٹی وی کو جرمانہ عائد کر ديا گيا۔ 

برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے ’’آف کام‘‘ نے ریپبلک ٹی وی پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کيا۔ جرمانہ براڈ کاسٹنگ قواعد کی خلاف ورزی پر عائد کيا گیا۔

ریپبلک ٹی وی کے پروگرام ’’پوچھتا ہے بھارت‘‘ ميں پاکستانی عوام کے خلاف نفرت انگيز تبصرہ کيا گيا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی میں ارنب گوسوامی کے ایک پروگرام میں پاکستانیوں کو چور ، بھکاری اور دیگر برے القابات سے پکارا گیا تھا۔

برطانوی ادارے آف کام نے اس پر اعتراض اٹھایا کہ ری پبلک ٹی وی کے پروگرام کے دوران پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا ہے، ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان