ہرنائی میں دہشتگردوں کا حملہ، 7ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں جب  کہ دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے یہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں تاہم دہشت گردوں کو بلوچستان میں سخت کوششوں کے بعد حاصل کئے گئے امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے اور  سکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گیں۔



Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed