بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، کپتانی کون کرے گا؟

 نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا تاہم کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

سرفراز احمد کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلے ٹيسٹ ميں ٹيم کی قيادت کريں گے۔

بابراعظم اور امام الحق کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہر علی اور فہيم اشرف قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نيوزی پہلا ٹيسٹ 26 دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا رہی ہے جس میں نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی ہے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی 22 دسمبر کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔


x
x

 

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed