جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان


 مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم کے علاوہ عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کراچی میں نظرثانی شدہ ٹریفک پلان جاری 

پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درمیان پہلا ٹيسٹ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4فروری سے شروع ہوگا۔

کراچی میں پہلے ٹیسٹ سے متعلق سیکیورٹی کے انہتائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ پلان کے تحت قریبی سڑکیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed