پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: کراچی میں نظرثانی شدہ ٹریفک پلان جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے لیے اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی سڑکیں بند رہیں گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کیلئے پولیس نے نظرثانی شدہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ شہری آمد و رفت کیلیے کے متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

نظر ثانی شدہ پلان کے مطابق کارساز روڈ اسٹیڈیم فلائی اوور تک کھلا رہے گا جبکہ آغا خان اسپتال سے متصل سڑک بھی نیو ٹاؤن تک معمول کے مطابق کھلے رہے گی۔

کراچی ٹیسٹ کے دوران 26 سے 30 جنوری تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر تک دونوں روڈ مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ ڈالمیا سے متصل اسٹیڈیم کی عقبی سڑک صرف مکینوں کیلئے کھلے رہے گی۔
 
جنوبی افریقی ٹیم 13 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے، جسے اسٹیٹ گیسٹ سیکیورٹی دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed