پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقن ٹیم 220 پر آؤٹ، پاکستان بھی مشکلات کا شکار

  جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ میزبان ٹیم پاکستان بھی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ دن کے اختتام پر قومی ٹیم 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 33 رنز ہی بنا سکی۔

پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور اس حوالے سے انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں عمران بٹ اور نعمان علی نے ٹیسٹ میں ڈبیو کیا ہے۔

کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی رواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مرکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، لنگی نگیدی۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed