سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پھر سے شروع



قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی حکام کی جانب سے بین الاقوامی سفری پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ سے شروع کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ گاگا کی جانب سے عارضی پابندی ختم کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

گاگا کے مطابق جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے آنے والے مسافر 14 روز گھروں میں قرنطینہ بھی کریں گے۔

اس سے قبل مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آسکتے تھے۔ تمام مسافروں کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed