ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپس تیار کر لیں، سبسکرائبرز 5کروڑ سے متجاوز

واٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی پر صارفین میں شدید تحفظات کے بعد ترک کمپنی نے پیغام رسانی کی اپنی ایپس تیار کر لی ہیں۔

ترکی کی سب سے بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی "ترک سیل" نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ بنا لی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ترکی میں ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

ایچ ڈی وائس اور ویڈیو کال کوالٹی کی حامل اس ایپ کو ترک کمپنی دنیا کے 192 ممالک میں متعارف کروانا چاہتی ہے۔

اس ایپ میں ایک خاص بات یہ ہے کہ ایک محفوظ مسیجنگ ایپ ہے۔ جیسے ہی پیغام وصول کنندہ مسیج کو ریسیو کر لے گا بھیجنے والے کی طرف سے اس کو فوری نشاندہی ہو جائے گی کہ مسیج ریسیو ہو چکا ہے۔

قدرتی آفات کی صورت میں اس ایپ میں صارف کی لوکیشن سے متعلق واضح پیغام موصول ہو سکے گا۔ اس ایپ کے ذریعے صارف ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور پولیس کو بروقت اطلاع بھیج سکے گا۔

اس ایپ میں مختلف زبانوں کے ترجمے کی سہولت بھی میسر ہے۔ 106 زبانوں میں موصول ہونے والے پیغام کو صارف اپنی زبان میں ترجمہ کر کے دیکھ سکے گا۔

امریکی مسیجنگ ایپ وٹس ایپ کی طرف سے اپنی پالیسی میں حالیہ تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں صارفین مسیجنگ کی دیگر ایپس کو استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واٹس ایپ بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ بن رہے ہیں۔




Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed