انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری



انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں حالیہ 6 گھنٹوں میں 22 دھماکے ہوئے ہیں۔

آتش فشانی و زولوجک آفات مرکز کے مطابق  مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے لے کر 12 بجے کے درمیان انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں 22 دفعہ دھماکے ہوئے اور پہاڑ کے دھانے نے دھواں اور راکھ اگلی۔

بیان کے مطابق دھانے کا اگلا ہوا لاوا پہاڑ کی جنوب مغربی ڈھلوان سے 1600 میٹر نیچے بہہ گیا ہے۔

حکام نے کل بھی جاری کردہ بیان میں لاوے کے 1000 میٹر نیچے تک بہنے کا اعلان کیا تھا۔

حکام نے علاقے میں اورنج الارم دے دیا ہے اور عوام کو آتش فشاں سے 5 کلو میٹر دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed