باس کو آپ کے موڈ کی خبر دینے والی اسمارٹ رِسٹ بینڈ

برطانیہ کی ایک کمپنی موڈ بیم نے کلائی میں پہننے والا ایک ایسا اسمارٹ "رِسٹ بینڈ" تیار کیا ہے جس کی مدد سے ملازمین کے مُوڈ اور ذہنی حالت کے بارے میں جانا جا سکے گا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بحران اور تمام لوگوں کے گھروں میں رہ کر کام کرنے پر مجبور ہونے کے دوران ملازمین کے رد عمل کے حوالے سے گوں مگوں صورت حال سامنے آئی کہ آیا وہ خوش ہیں یا نہیں۔ اسی واسطے مذکورہ کمپنی نے ایسا رِسٹ بینڈ تیار کیا ہے جس کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچ سکیں گی۔

بینڈ میں دو بٹن موجود ہیں جن میں پیلا رنگ خوشی اور مسرت کے احساس کا اظہار ہے جب کہ نیلا رنگ رنجیدگی اور اداسی کے احساس کو طاہر کرتا ہے۔

اخبار کے مطابق یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ مربوط ہے۔ اس کے ذریعے دفتر میں ڈائریکٹ باس کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں رکھ سکے۔ اس کا مقصد یہ خواہش ہے کہ ملازمین دن بھر کے دوران اعلی ترین سطح کی کارکردگی پیش کریں۔

اس بینڈ کو دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور مسلسل رابطے میں رہنے کے واسطے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed