پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک اضافہ

 

وزیر اعظم عمران خان ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 15 روپے تک اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم وزیراعظم نے ساڑھے 4 روپے تک اضافے کی منظوری دی۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے (16 جنوری 2021ء) سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کیا ہے۔ 15 دسمبر 2020ء کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک جبکہ یکم جنوری 2021ء سے 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔



Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان