متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ

 



متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اتور 24 جنوری کو اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سفارتخانہ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

یو اے کی حکومت نے فیصلے سے متعلق اعلان ٹویٹر پر کیا۔ کابینہ کا اجلاس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی زیر صدارت ہوا۔

دونوں ممالک کے وفود پہلے ہی سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سیکیورٹی، ٹیلی مواصلات، ٹیکنالوجی، توانائی، صحت، نگہداشت، ثقافت، ماحولیات، باہمی سفارتخانوں کے قیام اور باہمی مفاد کے دیگر شعبوں سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔

دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مصر اور اردن کے بعد متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک تھا جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعدبحرین اور صوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے 13 اگست 2020 کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں 15 ستمبر کو یو اے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے پر دستخط کیے

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed