نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار، فاروڈ گائڈنس کیا ہے؟

 


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئندہ 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے پہلی بار فارورڈ گائڈنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق شرح سود مستقبل قریب میں بھی 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔ فی الحال شرح سود بڑھنے کا امکان نہیں، جیسے جیسے معاشی حالت بہتر ہوئی اور مانیٹری پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی تو اسے یکدم نہیں کیا جائے گا۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کا خدشہ ہے، بجلی کی قیمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے عارضی طور پر مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے، ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہماری معاشی حالت جون 2019ء سے بہت بہتر ہے، معاشی ریکوری کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں مشکل حالات کی وجہ سے کچھ سخت فیصلے کرنے پڑے تھے، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال میں سرپلس رہے، جس کی وجہ سے مستقبل میں بھی معاشی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسچینج ریٹ کے سسٹم کو فلیکس ایبل بنانے سے کرونا وائرس سے قبل 9 ماہ میں ڈالر کی قیمت 163 سے 154 روپے تک آگئی، کرونا وائرس کے دور میں برازیل کی کرنسی 21 فیصد، ترکی کی 20 فیصد، نائجیریا، روس اور موزمبیق 15 سے 20 فیصد جبکہ پاکستانی کرنسی 3.8 فیصد گری، پاکستان کرونا وائرس کے فیز سے دیگر ممالک کے مقابلے میں اچھے طریقے سے نکلا۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed