ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق کیسے ہوا؟

 

راول پنڈی کے علاقے چکلالہ میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ ریلوے پٹڑی پر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا، کہ اسی دوران ٹرین سے ٹکرا گیا اور حادثے کا شکار ہوا۔ واقعہ 22 جنوری بروز جمعہ کو پیش آیا۔

جاں بحق نوجوان کے دوست کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کو نت نئی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق تھا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی۔ سر پر چوٹ لگنے کے باعث نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

امدادی ٹیموں نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی، جہاں سے بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ حمزہ کی تدفین راولاکوٹ میں کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed