امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلمان خاتون وفاقی اٹارنی مقرر

امریکا میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کو وفاقی اٹارنی مقرر کر دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، پاکستانی نژاد مسلمان خاتون صائمہ محسن کو مشی گن میں وفاقی اٹارنی مقرر کیا گیا۔

موجودہ وفاقی قانون دان یکم فروری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد یہ عہدہ 52 سالہ پاکستانی قانون دان سنبھال لیں گی۔

موجودہ اٹارنی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے میرے بعد ایک قابل قانون دان کو اپنی خدمات دینے کا موقع مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد صائمہ محسن 2002 سے امریکا کے محکمہ انصاف کے ساتھ منسلک ہیں اور اس وقت اٹارنی آفس میں ملازمت کر رہی ہیں۔ وہ اس سے قبل نیو یارک، نیو جرسی اور میشی گن میں بھی قانون دان کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed