اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زوردار دھماکہ، 4افراد ہلاک

 

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مرکز میں ایک عمارت میں زور دار دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسپین  کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے میڈرڈ کے مرکز ی  محلّے پیرٹو ڈے ٹولیڈو کے ایک  رہائشی اپارٹمنٹ میں دھماکے کی وجہ سے عمارت کی بالائی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں اور اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کی ہوئی گاڑیوں میں سے زیادہ تر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور ہیلتھ ٹیموں نے علاقے کو سیکیورٹی زون میں لے لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق متاثرہ عمارت کے پہلو کی عمارتوں میں ایک اولڈ ہاوس اور کلیسا واقع ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق دھماکہ قدرتی گیس کی وجہ سے ہوا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed