جمعیت علمائے اسلام کا کراچی میں ملین مارچ، بند شاہراہوں کی تفصیلات

جمعيت علمائے اسلام (ف) کے تحت کراچی میں آج اسرائيل نامنظور ملين مارچ منعقد کيا جا رہا ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کا مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزار قائد پہنچے گا جہاں پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدين خطاب کريں گے۔

ملین مارچ کے سلسلے میں ٹريفک پوليس نے متبادل روٹ پلان بھی جاری کر ديا ہے جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔

ٹریفک پلان

ملین مارچ کی وجہ سے نیو پریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے۔

پلان کے تحت دوپہر 2 بجے پارکنگ پلازہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر ديا جائے گا اور صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی۔ کوریڈور تھری روڈ ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا۔

ٹاور سے آنے والی گاڑیوں کو صدر دواخانہ سے پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ بڑی ٹریفک، بس اور مزدہ کوچز کو پریڈی چاک کی طرف موٹر دیا جائے گا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

جیل چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ شارع قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والا ٹریفک گرومندر ایم اے جناح روڈ پر بھیجا جائے گا۔ دوپہر 2 بجے پیپلز چورنگی والا کٹ بند کردیا جائے گا۔

لیاقت آباد آنے والی ٹریفک چورنگی گھوم کر یونیورسٹی روڈ تک چلی جائے گئی۔

اسکے علاوہ کارساز روڈ، ملینیم روڈ اور نیو ٹاون روڈ بند کردیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔ آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے کی اجازت ہوگی۔


Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed