کیا آپ امریکا کے سب سے بڑے زمیندار شخص کو جانتے ہیں؟

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کا شمار اب امریکا کے بڑے زمینداروں میں بھی ہونے لگا ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی امریکا میں اتنی زمین ہے جتنی کسی اور کے پاس نہیں ہے۔ فوربز کے مطابق دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس نے واشنگٹن، ایریزونا، آرکنساس، نیبراسکا اور لوزیانا میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت ایک سو چورانوے کھرب روپے ہے اور انہوں نے امریکا کی 18 ریاستوں میں زمین خرید رکھی ہے۔


 

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed