سردی کی شدید لہر، سعودی عرب میں درجہ حرارت صفر تک گرنے کا امکان

سعود عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی  جس کے باعث بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر سکتا ہے۔

سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق قریات میں دوسرے روز کم ترین درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں محکمہ جغرافیہ و موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا کہ توقع ہے کہ درجہ حرارت آہستہ آہستہ منگل تک کم ہونا شروع ہوگا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ جمعرات کے روز شمالی اور شمال وسطی علاقوں میں یخ بستہ شمالی ہوائوں کے نتیجے میں درجہ حرارت صبح کے وقت صفر تک گر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے سعودی عرب میں موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی۔

ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ٹویٹر پر بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں بعض علاقوں میں سردی کی لہر شدید سے شدید تر ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں درجہ حرارت صفر اور بعض میں منفی تک گر سکتا ہے۔ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مشرقی علاقوں اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت معمولی گرمی کے ساتھ 10 درجے سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ مکہ معظمہ میں 15 اور جدہ میں 20 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed