آئی سی سی کی طرف سے عمران خان کیلئے نیا اعزاز


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سروے میں پاکستان کے وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کو سب سے بہترين کپتان قرار دے دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پول کے لیے دیے گئے 4 کرکٹرز میں انڈیا کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل تھے۔

پول میں سب سے بہترين کرکٹ ليجنڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر پوری دنيا سے عمران خان کو 47فیصد سے زائد ووٹ ملے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر جگہ بناسکے، کوہلی کو 46فیصد ووٹ ملے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے سابق کپتان و وکٹ کیپر اے بی ڈیویلئرز صرف 6 فیصد ووٹ ہی لے سکے۔

آئی سی سی کے پول میں 58لاکھ 36ہزار سے زائد ووٹ پول کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کپتان بننے سے قبل ٹیسٹ میں بیٹنگ میں 25.43 کی اوسط رکھتے تھے جبکہ بولنگ میں ان کی اوسط 25.53 تھی۔ تاہم کپتان بننے کے بعد بیٹنگ اوسط بہتر ہوکر 52.34 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط میں بھی زبردست بہتری آئی اور وہ 20.26 فیصد ہوگئی۔


Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed