ترک مسافر طیارے نے ایران میں خطرے کے سائرن بجا دیے

ایران میں ترکی کے ایک مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران اچانک خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب استنبول سے آذربائیجان جانے والا ایک مسافر جہاز موسم کی خرابی کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے مجبورا مغربی تہران میں خمینی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تہران کے ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ ترک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران غلطی سے سائونڈ سسٹم نے خطرے کے سائرن بجا دیے۔ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی جو خود کار سسٹم میں پیدا ہوئی تاہم اس کا سبب ترک ہوائی جہاز تھا۔

سی این این فارسی کے مطابق ترکی کا ہوائی جہاز اپنے راستے سے ہٹ کر نو فلائی زون میں داخل ہوگیا جس پر تقریباً آدھے گھنٹے تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔

ادھر سائرن بجنے کے واقعے کے بعد کئی گھنٹوں‌تک بجلی بند رہی۔ تہران کے گورنر کے معاون برائے سیکیورٹی امور حمد رضا غودرزی نے بتایا کہ مغربی تہران میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ شہرک آزمائش کالونی میں واقعے سسٹم میں فنی خرابی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed