پاکستان، جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز، امپائرز کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق علیم ڈار اور احسن رضا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں شامل دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھی علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔


Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان