واٹس کی جانب سے صارفین کیلئے بڑا ریلیف


پیغام رسانی کی معروف ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی مؤخر کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد اب ڈیڈ لائن 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے صارفین کی رائے بھی شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد صارفین نے ٹیلیگرام اور سگنل سمیت دیگر ایپلیکیشنز انسٹال کرلی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان