جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست

پاکستان نے 88 رنز کا آسان ہدف حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑی عابد علی، عمران بٹ اور کپتان بابر اعظم آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے چوکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ 245 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپن بولر نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ایڈن مارکرم نے 74 اور رسی وین ڈیر ڈوسن نے64 رنز بنائے۔ 


Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان