Posts

Showing posts from February, 2021

Saudi Arabia rejects US report on Khashoggi's murder

Image
 امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کی منظوری دی تھی۔ سعودی عرب نے امریکی خفیہ اداروں کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا۔ جمعے کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گيا کہ حکام نے اس معاملے میں، "تمام ضروری عدالتی اقدامات کیے تھے۔" امریکا نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اپنی رپورٹ جمعے کو جاری کی تھی۔ رپورٹ میں محمد بن سلمان کو انٹیلیجنس ایجنسیز اور سکیورٹی فورسز پر جو اختیار حاصل ہیں اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ان کی منظوری کے بغیر وہ اس طرح کا آپریشن انجام نہیں دے سکتے تھے۔ لیکن سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں غلط معلومات شامل ہیں اور اس نے خاشقجی کے قاتلوں پر مقدمہ چلانے کے لیے تمام ضروری عدالتی اقدامات کیے۔ بیان کے مطابق، "سعودی سلطنت کی عدالتوں نے متعلقہ افراد کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہیں سزائیں سنائیں اور خود جمال خاشقجی کے اہل خانہ نے ان سزاؤں کا خیر مقدم کیا تھا۔" واشنگٹن پوسٹ

Peshawar Zalmi chase massive runs target against Multan Sultans

Image
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف 194 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ۔ پشاور زلمی نے ہدف ایک اوور قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ امام الحق 48 اور کیڈ مور نے 53 رنز بنائے۔ ملتان کے بیٹسمین جیمز ونز نے 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دونوں ٹیمیں ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے ابتدائی میچز ہار چکی ہیں۔

پی ایس ایل 6: ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئیں

Image
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے  ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔ اس میچ کیلیے وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 2ہزار  روپے طے کی گئی ہے۔ اتوار کے روز ڈبل ہیڈر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین میچز بالترتیب دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ لاہور

یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے، حسن علی کی ویڈیو وائرل

Image
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کے آل راؤنڈر حسن علی نے بھی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو میں "یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے" کا جملہ بولا۔ یہ ہماری ٹیم ہے اور یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے 🙌 #PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/69LrEJhF24 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2021 سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لڑکی کی یہ جملہ بولنے پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ہر کوئی اسکے جملے کی نقالی کرتا نظر آ رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں نیا اعزاز

Image
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ میچ میں اچھی کارکردگی پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈیوڈ ملر 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انہوں نے آخری اوور میں فہیم اشرف کو 4 چھکے مارے۔

لاہور، ملتان کیلئے موسیٰ پاک ایکسپریس بحال، پہلی ٹرین 15فروری کو روانہ ہوگی

Image
پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو 15 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے کی پریس ریلیز کے مطابق 115 اَپ موسیٰ پاک ایکسپریس ملتان سے شام 4 بجے روانہ ہوکر خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرتی ہوئی رات 8 بجے کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 116 ڈاؤن موسیٰ پاک ایکسپریس 16 فروری کو لاہور سے رات 12 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 5 بجے ملتان پہنچے گی۔ ٹرین ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 8 اکانومی کلاس، پاؤر پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

Image
  ملک میں سونے کی پر تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔ آل صرافہ مارکیٹ کے مطابق ہفتہ 13 فروری کو 24 کیرٹ تولے میں 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی جبکہ 24 کیرٹ 10 گرام کا سونا 214 روپے اضافے سے 95 ہزار 397 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 87 ہزار 430 روپے ہوگئی۔

ترکی نے مسلح بغیر ملاح کے کشتی تیار کرلی

Image
ترکی کی دفاعی صنعت کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ مسلح بغیر بغیر ملاح  کے بوٹ اولاق کو سمندر میں اتار دیا گیا ہے۔ آریس شپ یارڈ اور ڈیفنس میتک سان گزشتہ کئی سالوں سے جاری تحقیقات اور پروڈکشن کی کارروائی کے نتیجے میں ترکی کی پہلی مسلح بغیر  ملاح کے بوٹ تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اولاق سیریز کا پہلا پلیٹ فارم، جس کا پروٹو ٹائپ پروڈکشن مکمل ہوچکا  ہے مسلح بغیر ملاح کے بوٹ کو سمندر میں اتار دیا گیا ہے اور اس بوٹ نے اپنے سمندری سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ تقریباً 400 کلومیٹر تک رسائی حاصل کرنے والی اور 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی  یہ بوٹ، دن/رات وژن کی اہلیت رکھنے اور  اپنے آپ کو کیمو فلاج کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بوٹ موبائل کے ذریعے ہیڈ کوارٹر کمانڈ سینٹر یا فلوٹنگ پلیٹ فارم سے استعمال کی جاسکتی ہے  جس کا مشن نگرانی اور انٹلیجنس، سطح جنگ، غیر متنازعہ جنگ، فوج کا تحفظ اور  اسٹریٹجک سہولتوں کی حفاظت کرنا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ

Image
پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز تاجکستان تھا جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ تاجکستان میں زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 35 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے آئے۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ جموں کشمیر میں بھی عوام گھروں سے باہر نکل ائے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحوں کی بڑی مشکل حل کر دی

Image
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات اور معلومات فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس پر سیاح شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن کے ذریعے سیاح ہوٹل کی بکنگ، راستوں کے بارے میں معلومات اور موسم کے بارے میں پیشگی آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔  سیاح دی گئی ہیلپ لائن نمبر 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے ہیلپ لائن پر عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے جو سیاحوں کو معلومات فراہم کرے گا اور ان کی شکایات سن کر اس کا فوری ازالہ بھی کرے گا۔

ایران نے یورینیئم کی پیداوار پھر شروع کردی

Image
  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیئم کی پیداوار پھر سے شروع کردی ہے۔ ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق اس یورینیئم کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب، ایران کے روحانی رہنما آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران سے جوہری معاہدے کی دوبارہ پاسداری چاہتا ہے تو اسے ایران پر عائد پابندیاں عملی طور پر ختم کرنا ہوں گی۔ جو بائیڈن کا ایران کو جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ایران نے یورینیئم کی افزودگی روک دی تو پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی

Image
پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم جنوبی  افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔  پروٹیز 170 رنز ہدف کے تعاقب میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ اوپنر جنیمن ملان نے 44 اور ریزا ہینڈرکس نے 54 رنز بنائے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ رضوان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلےباز محمد رضوان 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ رضوان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے دو اہم آل راؤنڈرز شاداب خان اور عماد وسیم اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان: کپتان بابر اعظم، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔ جنوبی افریقہ: جانیمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جیکس سنیمن، کپتان ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوان پریچوریس، اندلے فیلوکوایو، بجورن فورٹیون، جونیئر ڈالا، لوتھو سیپاملا، تبریز شمس۔

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا

Image
  وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستان کے پہلے بلےباز بن گئے۔ محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں 7 چھکے لگا کر سنچری اسکور کی اور 104 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 2020 میں انگلینڈ کے خلاف اور احمد شہزاد 2013 میں زمبابوے کے خلاف 6، 6 چھکے لگائے تھے۔ پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 170 رنز کا ہدف پاکستان نے جنوبی افریقہ کے جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان: کپتان بابر اعظم، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔ جنوبی افریقہ: جانیمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جیکس سنیمن، کپتان ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوان پریچوریس، اندلے فیلوکوایو، بجورن فورٹیون، جونیئر ڈالا، لوتھو سیپاملا، تبریز شمس۔

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Image
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ملک میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس 2021 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت عظمیٰ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا نوٹس لے کیونکہ اس کے ذریعے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی خود مختاری کو سبوتاژ کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو حکومتی بدنیتی قرار دے کر کالعدم قرار دیے جانے سمیت غیر معقول اور خلاف آئین قرار دیا جائے واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ 6 فروری کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔ صدارتی آرڈیننس میں الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 122 میں ترمیم کی گئی ہے جبکہ آرڈیننس کو آئین کی شق 186 کے تحت سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت کی

Image
پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں 95 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی پانچ کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں کل 10 وکٹیں لیں۔ حسن علی کو مین آف دی میچ جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم نے ٹیم کو فتح دلانے کے لیے سنچری بھی اسکور کی لیکن انکے آؤٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم وقفے وقفے سے آؤٹ ہوگئج۔

جو روٹ نے 100 ٹیسٹ میں انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

Image
انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ اپنے 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔ جو روٹ نے ایشوین کی گیند پر چھکا لگا کر ڈبل سنچری بنائی۔ انگلش کپتان کی کیریئر کی یہ پانچویں ڈبل سنچری ہے۔ انضمام الحق نے 2005 میں بھارت کے خلاف بنگلورو ٹیسٹ میں 184 رنز بنائے تھے۔ تیس سالہ جو روٹ نے 2012 میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ بحیثیت کپتان انکی تیسری ڈبل سنچری ہے۔

پی ایس ایل6 کے ترانے پر شائقین کی تنقید اور میمز

Image
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا جس پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ شائقین نے ترانے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر ترانے سے متعلق میمز بنانا شروع کردی ہیں۔ پی ایس ایل 6 کے ترانے کو معروف گلوکارہ نصیبولال، نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ اور دو مرد گلوکارو نے گایا ہے۔ ترانے کا نام "گروو میرا" ہے جس کے لفظ پر بھی شائقین نے میمز بنائی ہیں۔ شائقین نے علی ظفر کو ٹویٹر پر مشورہ دینا شروع کر دیا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل کا ترانہ وہ بنا کر جاری کریں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 رواں سال فروری سے شروع ہونا ہے اور مارچ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا۔

صدر مملکت کا سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم آرڈیننس جاری

Image
  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس پر دستخط کر دیے جس کی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصدیق کر دی۔ صدارتی ریفرنس کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 122 میں ترمیم کی گئی ہے اور آرڈیننس کو آئین کی شق 186 کے تحت سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کی درخواست پر ووٹ دکھا سکے۔ حکومت نے 23 دسمبر 2020ء کو سپریم کورٹ سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے سینیٹ الیکشن پر اطلاق سے متعلق رائے کیلئے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی بینچ حکومت کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 11 فروری کو کرے گا۔

امریکی خاتون ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھ کر مسلمان ہوگئیں

Image
  امریکی ریاست وسکنسن کی ایک 60 سالہ خاتون  نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی" سے متاثر ہو کر  اسلام قبول کرلیا۔   خاتون کا نام اب خدیجہ رکھا گیا ہے جو کہ ایک چھوٹے سے قصبے کی رہائشی ہیں اور جنہیں  ترگت اور سلجان خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔  انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہوگیا۔ خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگاو ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے  اور اس کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔ میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا  اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ترک کھانوں کی بھی دلدادہ ہیں اور گھر میِں بنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔ ان کے آبا و اجداد ناروے سے امریکا آکر آباد ہوئے جن کے ڈی این اے میں ترک نسل کا امتزاج بھی ملتا ہے۔

ریپبلک ٹی وی کے معروف اینکر انتقال کرگئے

Image
بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے معروف اینکر وکاس شرما انتقال کر گئے۔ ریپبلک ٹی وی نے خبر شائع کرتے ہوئے بتایا کہ وکاس شرما کرونا وائرس کے باعث اچانک انتقال کر گئے۔ ریپبلک ٹی وی زیادہ تر پاکستان مخالف پروگرام کرتا ہے۔

پی ایس ایل6: تماشائیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Image
  ن یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے  پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 2021 کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایونٹ کا باقائدہ آغاز 20 فروری سے ہوگا جس کے میچز 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 7ہزار 500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5ہزار 500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہوسکیں گے۔ اس دوران دونوں ادارے، این سی او سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ، مشترکہ طور پر صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے، جس کے بعد غور کیا جائے گا کہ آیا تین پلے آف میچز اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے  پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی او سی کو ایک تفصیلی بریفنگ دی تھی، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ایونٹ کے منتظمین اور پی سی بی،  میچز کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھے تماشائیوں سے حکومت کی جانب سے تیار کردہ  کوویڈ 19 پروٹوکولز اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر مکمل عمل کروائیں گے۔ ای

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف پر بھارتی شائقین کی مخالفت

Image
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف پر بھارتی شائقین نے مخالفت شروع کر دی۔ ٹویٹر پر آئی سی سی کی جانب سے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے زیادہ خوبصورت اسٹیڈیم دکھانے کا چیلنج کیا گیا جس پر بھارتی شائقین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے زیادہ خوبصورت اسٹیڈیم انکے ملک میں ہیں۔ ٹویٹر پر بھارتی صارفین نے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسٹیڈیم گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے بہت خوبصورت ہے۔ بھارتی صارفین نے اسٹیڈیم کی مختلف انداز سے لی گئیں تصاویر آئی سی سی کی ٹویٹ پر پوسٹ کیں۔

ویڈیو: امریکا میں دلہن کو دلہا کیساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

Image
امریکا کی ریاست ٹینیسی کے شہر کنگسٹن میں شادی کی  ایک تقریب میں عجیب واقعہ پیش آیا۔ برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق دلہن کیلسی کارسن نے تقریب کے مناظر "ٹِک ٹاک" پر پوسٹ کیے۔ شادی کی وڈیو کی ابتدا میں کیلسی اپنے دلہا ٹونی کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ اس دوران اس نے ٹونی کے منہ اور چہرے پر تھوڑا سا کیک ملنے کی کوشش کی جس پر تقریب کے حاضرین کے قہقہے بلند ہوئے۔ تاہم اچانک دلہا ٹونی طیش میں آ گیا اور اس نے تین منزلہ کیک اٹھا کر دلہن کیلسی کے منہ پر دے مارا۔ یہاں تک کہ پورا کیک زمین پر گر گیا۔ اس دوران کیلسی نزدیک رکھی کرسیوں میں پھنس گئی جب کہ ٹونی اس پر ہنسنا شروع ہو گیا۔ ساتھ ہی پورا ہال بھی حاضرین کے قہقہوں سے گونج اٹھا۔ اس وڈیو کو 28 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دلہا ٹونی کے شدید ردّ عمل نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی تشویش کو جنم دیا۔ بہت سے لوگوں نے دلہا کے رد عمل کو "زیادتی" قرار دیتے ہوئے ا۔ بعض کے نزدیک جو کچھ ہوا وہ دلہن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ تبصرہ کرنے والوں کو اس بات پر افسوس ہے کہ دلہا نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے مکم

وزیراعظم آج عوام سے ٹیلیفون پر خود بات کرینگے

Image
وزیراعظم عمران خان آج یکم فروری کو شام 4 بجے عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔ وفاقی وزیر  اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے فون نمبر بھی بتایا ہے۔ وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے ٹیلی فون لائنز شام 4 بجے کھول دی جائیں گی جبکہ رابطے کے لیے 0519210809 نمبر دیا گیا ہے۔ عوام دیے گئے نمبر پر ٹیلی فون کرکے وزیر اعظم عمران خان سے بذات خود بات کرکے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔ وزیراعظم سوالوں کے جوابات بھی اسی وقت دیں گے۔

سال 2021 میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Image
  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 54 پیسے تک اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے 3 روپے 54 پیسے تک اضافے کی منظوری دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.88 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 111.90 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 116.07 روپے، لائٹ ڈیزل 79.23 روپے اور مٹی کا تیل 80.19 روپے کا ہوگیا۔