امریکی خاتون ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھ کر مسلمان ہوگئیں

 

امریکی ریاست وسکنسن کی ایک 60 سالہ خاتون  نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی" سے متاثر ہو کر  اسلام قبول کرلیا۔

  خاتون کا نام اب خدیجہ رکھا گیا ہے جو کہ ایک چھوٹے سے قصبے کی رہائشی ہیں اور جنہیں  ترگت اور سلجان خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔

 انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہوگیا۔

خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگاو ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے  اور اس کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔ میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا  اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ترک کھانوں کی بھی دلدادہ ہیں اور گھر میِں بنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔ ان کے آبا و اجداد ناروے سے امریکا آکر آباد ہوئے جن کے ڈی این اے میں ترک نسل کا امتزاج بھی ملتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed