صدر مملکت کا سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم آرڈیننس جاری


 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس پر دستخط کر دیے جس کی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصدیق کر دی۔

صدارتی ریفرنس کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 122 میں ترمیم کی گئی ہے اور آرڈیننس کو آئین کی شق 186 کے تحت سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی سربراہ یا اس کے نمائندے کی درخواست پر ووٹ دکھا سکے۔

حکومت نے 23 دسمبر 2020ء کو سپریم کورٹ سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے سینیٹ الیکشن پر اطلاق سے متعلق رائے کیلئے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی بینچ حکومت کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 11 فروری کو کرے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان