پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی



پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

 پروٹیز 170 رنز ہدف کے تعاقب میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ اوپنر جنیمن ملان نے 44 اور ریزا ہینڈرکس نے 54 رنز بنائے۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

رضوان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلےباز

محمد رضوان 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ رضوان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے دو اہم آل راؤنڈرز شاداب خان اور عماد وسیم اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان:

کپتان بابر اعظم، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاھین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ:

جانیمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جیکس سنیمن، کپتان ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوان پریچوریس، اندلے فیلوکوایو، بجورن فورٹیون، جونیئر ڈالا، لوتھو سیپاملا، تبریز شمس۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed