ایران نے یورینیئم کی پیداوار پھر شروع کردی

 

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیئم کی پیداوار پھر سے شروع کردی ہے۔

ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق اس یورینیئم کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب، ایران کے روحانی رہنما آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران سے جوہری معاہدے کی دوبارہ پاسداری چاہتا ہے تو اسے ایران پر عائد پابندیاں عملی طور پر ختم کرنا ہوں گی۔

جو بائیڈن کا ایران کو جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ایران نے یورینیئم کی افزودگی روک دی تو پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان