گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف پر بھارتی شائقین کی مخالفت

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف پر بھارتی شائقین نے مخالفت شروع کر دی۔

ٹویٹر پر آئی سی سی کی جانب سے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے زیادہ خوبصورت اسٹیڈیم دکھانے کا چیلنج کیا گیا جس پر بھارتی شائقین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے زیادہ خوبصورت اسٹیڈیم انکے ملک میں ہیں۔

ٹویٹر پر بھارتی صارفین نے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسٹیڈیم گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے بہت خوبصورت ہے۔

بھارتی صارفین نے اسٹیڈیم کی مختلف انداز سے لی گئیں تصاویر آئی سی سی کی ٹویٹ پر پوسٹ کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان