پاکستان کے مختلف شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ


پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز تاجکستان تھا جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ تاجکستان میں زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 35 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے آئے۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ جموں کشمیر میں بھی عوام گھروں سے باہر نکل ائے۔

Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان