Saudi Arabia rejects US report on Khashoggi's murder


 امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کی منظوری دی تھی۔

سعودی عرب نے امریکی خفیہ اداروں کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا۔

جمعے کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گيا کہ حکام نے اس معاملے میں، "تمام ضروری عدالتی اقدامات کیے تھے۔"

امریکا نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اپنی رپورٹ جمعے کو جاری کی تھی۔ رپورٹ میں محمد بن سلمان کو انٹیلیجنس ایجنسیز اور سکیورٹی فورسز پر جو اختیار حاصل ہیں اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ان کی منظوری کے بغیر وہ اس طرح کا آپریشن انجام نہیں دے سکتے تھے۔

لیکن سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں غلط معلومات شامل ہیں اور اس نے خاشقجی کے قاتلوں پر مقدمہ چلانے کے لیے تمام ضروری عدالتی اقدامات کیے۔ بیان کے مطابق، "سعودی سلطنت کی عدالتوں نے متعلقہ افراد کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے انہیں سزائیں سنائیں اور خود جمال خاشقجی کے اہل خانہ نے ان سزاؤں کا خیر مقدم کیا تھا۔"

واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ صحافی جمال خاشقجی شہزاد ہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں اور اقتدار پر ان کی گرفت پر نکتہ چینی کے لیے معروف تھے۔ انہیں 2018 میں استنبول میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے اس قتل کے لیے پانچ افراد کو 20، 20 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed