وزیراعظم آج عوام سے ٹیلیفون پر خود بات کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج یکم فروری کو شام 4 بجے عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔

وفاقی وزیر  اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے فون نمبر بھی بتایا ہے۔

وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے ٹیلی فون لائنز شام 4 بجے کھول دی جائیں گی جبکہ رابطے کے لیے 0519210809 نمبر دیا گیا ہے۔

عوام دیے گئے نمبر پر ٹیلی فون کرکے وزیر اعظم عمران خان سے بذات خود بات کرکے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔ وزیراعظم سوالوں کے جوابات بھی اسی وقت دیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ آج کھیلا جائے گا

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

Nawaz Sharif, Maryam hold meeting with Saudi crown prince