لاہور، ملتان کیلئے موسیٰ پاک ایکسپریس بحال، پہلی ٹرین 15فروری کو روانہ ہوگی

پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو 15 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے کی پریس ریلیز کے مطابق 115 اَپ موسیٰ پاک ایکسپریس ملتان سے شام 4 بجے روانہ ہوکر خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرتی ہوئی رات 8 بجے کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

اسی طرح 116 ڈاؤن موسیٰ پاک ایکسپریس 16 فروری کو لاہور سے رات 12 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 5 بجے ملتان پہنچے گی۔

ٹرین ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 8 اکانومی کلاس، پاؤر پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed