ویڈیو: امریکا میں دلہن کو دلہا کیساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

امریکا کی ریاست ٹینیسی کے شہر کنگسٹن میں شادی کی ایک تقریب میں عجیب واقعہ پیش آیا۔ برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق دلہن کیلسی کارسن نے تقریب کے مناظر "ٹِک ٹاک" پر پوسٹ کیے۔ شادی کی وڈیو کی ابتدا میں کیلسی اپنے دلہا ٹونی کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔

اس دوران اس نے ٹونی کے منہ اور چہرے پر تھوڑا سا کیک ملنے کی کوشش کی جس پر تقریب کے حاضرین کے قہقہے بلند ہوئے۔ تاہم اچانک دلہا ٹونی طیش میں آ گیا اور اس نے تین منزلہ کیک اٹھا کر دلہن کیلسی کے منہ پر دے مارا۔ یہاں تک کہ پورا کیک زمین پر گر گیا۔ اس دوران کیلسی نزدیک رکھی کرسیوں میں پھنس گئی جب کہ ٹونی اس پر ہنسنا شروع ہو گیا۔ ساتھ ہی پورا ہال بھی حاضرین کے قہقہوں سے گونج اٹھا۔

اس وڈیو کو 28 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دلہا ٹونی کے شدید ردّ عمل نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی تشویش کو جنم دیا۔ بہت سے لوگوں نے دلہا کے رد عمل کو "زیادتی" قرار دیتے ہوئے ا۔ بعض کے نزدیک جو کچھ ہوا وہ دلہن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

تبصرہ کرنے والوں کو اس بات پر افسوس ہے کہ دلہا نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے مکمل اطمینان سے یہ حرکت کر ڈالی۔ ایک تبصرے میں دلہن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ "اس آدمی سے طلاق لے لو اور اس سے جان چھڑا لو"۔ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ "اگر اس نے لوگوں کے سامنے یہ کیا ہے تو وہ بند دروازوں کے پیچھے کیا کچھ کرے گا؟".

دوسری جانب بعض لوگوں کے نزدیک دلہا ٹونی کا رد عمل ایک دل چسپ اور غیر ضرر رساں مذاق تھا۔ ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ "اگرچہ میں ٹونی کے رد عمل سے اتفاق نہیں کرتا مگر تمام لوگ دلہا کو ہی ملامت کیوں کر رہے ہیں دلہن نے جو کچھ کیا تھا وہ اس سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی"۔

کیلسی نے وڈیو کے ساتھ یہ لکھا کہ "کیک کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔ میں نے یہ مذاق شروع کر کے غلطی کی"۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed