پی ایس ایل6 کے ترانے پر شائقین کی تنقید اور میمز


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا جس پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ شائقین نے ترانے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر ترانے سے متعلق میمز بنانا شروع کردی ہیں۔

پی ایس ایل 6 کے ترانے کو معروف گلوکارہ نصیبولال، نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ اور دو مرد گلوکارو نے گایا ہے۔ ترانے کا نام "گروو میرا" ہے جس کے لفظ پر بھی شائقین نے میمز بنائی ہیں۔

شائقین نے علی ظفر کو ٹویٹر پر مشورہ دینا شروع کر دیا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل کا ترانہ وہ بنا کر جاری کریں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 رواں سال فروری سے شروع ہونا ہے اور مارچ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed