Posts

Showing posts from December, 2020

جسپریت بمرا زیادہ معاوضہ وصول کرنے میں ویرات کوہلی سے بھی آگے

Image
 بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اپنی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی ٹیم کے جارحانہ بلے باز روہت شرما فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما اس وقت فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ اگرچہ بی سی سی آئی کی جانب سے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والوں میں کوہلی سرفہرست ہیں تاہم اس سال چونکہ انھوں نے آسٹریلیا سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلا، اس لیے ایک اضافی میچ فیس کی وجہ سے سب سے زیادہ تنخواہ بمرا کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔ اس وقت آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ میزبان آسٹریلیا جیت چکا ہے۔

ہرنائی میں دہشتگردوں کا حملہ، 7ایف سی اہلکار شہید

Image
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں جب  کہ دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے یہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں تاہم دہشت گردوں کو بلوچستان میں سخت کوششوں کے بعد حاصل کئے گئے امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے اور  سکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گیں۔

کرونا وائرس نے ترک صدر کے بھتیجے کی جان لے لی

Image
ترک صدر رجب طیب اردوان کے بھائی کے بیٹے احمد اردوان کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن اسپیکر ترک پارلیمنٹ مصطفیٰ شینتوب اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے صدر اردوان سے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر اردوان کے سوتیلے بھائی حسن اردوان کا انتقال 2006میں ہوا تھا۔ ترکی میں اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک کرونا وائرس سے ترکی میں 18ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 7 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جس میں سے اب تک 16لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہی ۔

پاکستان کیخلاف نفرت انگیز تبصرے پر بھارتی ریپبلک ٹی وی کو بھاری جرمانہ

Image
برطانیہ میں پاکستانی عوام کے خلاف نفرت انگيز تبصرے سے بھرپور پروگرام کرنے پر بھارتی ریپبلک ٹی وی کو جرمانہ عائد کر ديا گيا۔  برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے ’’آف کام‘‘ نے ریپبلک ٹی وی پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کيا۔ جرمانہ براڈ کاسٹنگ قواعد کی خلاف ورزی پر عائد کيا گیا۔ ریپبلک ٹی وی کے پروگرام ’’پوچھتا ہے بھارت‘‘ ميں پاکستانی عوام کے خلاف نفرت انگيز تبصرہ کيا گيا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی میں ارنب گوسوامی کے ایک پروگرام میں پاکستانیوں کو چور ، بھکاری اور دیگر برے القابات سے پکارا گیا تھا۔ برطانوی ادارے آف کام نے اس پر اعتراض اٹھایا کہ ری پبلک ٹی وی کے پروگرام کے دوران پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا ہے، ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایپل کی پہلی جدید ترین الیکٹرک کار 2024 میں لانچ ہونے کی توقع

Image
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کی جانب سے 2024 تک اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کی جاسکتی ہے۔ اس گاڑی کا دل اس کی بیٹری ہوگی جس میں 'انقلابی' مونوسیل ڈیزائن موجود ہوگا۔ اس بیٹری کی بدولت کمپنی کو پاور یل میں زیادہ متحرک میٹریل ایڈ کرنے کا موقع ملے گا، جو ایک چارج پر زیادہ فاصلے کی سہولت فراہم کریں گے۔ ایپل کی جانب سے لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری کیمرسٹری کے استعمال کے امکان پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ ایل ایف پی پاور سیلز دیگر کے مقابلے میں زیادہ گرم نہیں ہوتے اور ان کے لیے کوبالٹ کی ضرورت نہیں۔ خبررساں ادارے کو ذرائع نے بتایا یہ بالکل نئی ہوگی، بالکل ویسی جیسے لوگوں نے پہلی بار آئی فون میں دیکھی تھی۔ اس گاڑی میں متعدد لیڈار سنسرز بھی موجوجد ہوسکتے ہیں تاکہ ارگرد کے ماحول کو سمجھ سکے، جو اس سال کے آئی فون 12 پرو ماڈلز میں بھی دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی کے منصوبے میں اتنی پیشرفت ہوچکی ہے کہ ایپل نے پرایکٹ ٹائٹن کے 200 ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی تیاری کے لیے باہری شراکت دار سے مدد لی جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ک

بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، کپتانی کون کرے گا؟

Image
 نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا تاہم کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سرفراز احمد کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلے ٹيسٹ ميں ٹيم کی قيادت کريں گے۔ بابراعظم اور امام الحق کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہر علی اور فہيم اشرف قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور نيوزی پہلا ٹيسٹ 26 دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا رہی ہے جس میں نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی ہے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی 22 دسمبر کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا۔  پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ x x  

کورونا وائرس کی نئی لہر: سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں

Image
  برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی دریافت کے بعد سعودی عرب نے نئی پابندياں نافذ کرتے ہوئے بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیں۔ عرب ميڈيا کے مطابق يورپ اور برطانيہ ميں کرونا کی لہر ميں اضافے کے باعث ايک ہفتے کے لیے پروازيں معطل کی گئيں۔ پابنديوں ميں ايک ہفتے کی مزيد توسيع کی جا سکتی ہے۔ زمينی يا بحری راستوں سے بھی سعودی عرب ميں داخلے کی اجازت نہيں ہوگی جبکہ مخصوص حالات ميں پروازوں کو خصوصی اجازت دی جا سکے گی۔ يورپی ممالک سے آنے والوں کو 2 ہفتے تک قرنطينہ ميں رکھا جائے گا اور ہر پانچ دن بعد کرونا ٹيسٹ ليا جائے گا۔ گزشتہ تين ماہ ميں يورپی يا ہائی رسک ممالک سے آںے والوں کو بھی کرونا ٹيسٹ کرانا ہوگا۔ کھانے پينے کی اور ضروری اشياء کو لانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ لندن میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد فرانس، جرمنی، اٹلی، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈز، بیلجیم، آسٹریا، سویڈن، فن لینڈ، سوئٹزرلینڈ، بالٹیکس، بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، ترکی، ایران، اسرائیل،  سعودی عرب، کویت، ال سلواڈور، ارجنٹائن اور چلی نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں  پر عائد کردی۔

کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ اور جنوبی افریقا میں دریافت

Image
  کورونا وائرس کی ایک نئی قسم  جنوبی افریقا اور برطانیہ میں  دریافت ہوئی ہے جس کا زیادہ تر شکار نوجوان ہو رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین ایک سال بعد تیار ہوئی اور ابھی ویکسینیشن شروع ہی ہوئی تھی کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا ویکسین کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی یہ نئی قسم ہے جو نوجوانوں کو بھی اپنا شکار بنا رہی ہے اور کورونا وائرس کی اس نئی قسم میں 70 فیصد تک پھیلنے کی صلاحیت ہوتی ہے تاہم اس سے شرح اموات کم ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر صحت سویلنی مخیز نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیچھے کورونا وائرس کی نئی قسم کارفرما ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں بھی محققین نے جب یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے کیا وجہ ہے تو انکشاف ہوا کہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم موجود ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد جنوبیہ افریقا اور برطانوی حکومت نے سخت اقدامات کیے ہیں۔ کرسمس تقریبات کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گھرو