کورونا وائرس کی نئی لہر: سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں

 

برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی دریافت کے بعد سعودی عرب نے نئی پابندياں نافذ کرتے ہوئے بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیں۔

عرب ميڈيا کے مطابق يورپ اور برطانيہ ميں کرونا کی لہر ميں اضافے کے باعث ايک ہفتے کے لیے پروازيں معطل کی گئيں۔ پابنديوں ميں ايک ہفتے کی مزيد توسيع کی جا سکتی ہے۔

زمينی يا بحری راستوں سے بھی سعودی عرب ميں داخلے کی اجازت نہيں ہوگی جبکہ مخصوص حالات ميں پروازوں کو خصوصی اجازت دی جا سکے گی۔

يورپی ممالک سے آنے والوں کو 2 ہفتے تک قرنطينہ ميں رکھا جائے گا اور ہر پانچ دن بعد کرونا ٹيسٹ ليا جائے گا۔

گزشتہ تين ماہ ميں يورپی يا ہائی رسک ممالک سے آںے والوں کو بھی کرونا ٹيسٹ کرانا ہوگا۔ کھانے پينے کی اور ضروری اشياء کو لانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ لندن میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد فرانس، جرمنی، اٹلی، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈز، بیلجیم، آسٹریا، سویڈن، فن لینڈ، سوئٹزرلینڈ، بالٹیکس، بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، ترکی، ایران، اسرائیل، 

سعودی عرب، کویت، ال سلواڈور، ارجنٹائن اور چلی نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر عائد کردی۔



Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed