ایپل کی پہلی جدید ترین الیکٹرک کار 2024 میں لانچ ہونے کی توقع


خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کی جانب سے 2024 تک اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کی جاسکتی ہے۔ اس گاڑی کا دل اس کی بیٹری ہوگی جس میں 'انقلابی' مونوسیل ڈیزائن موجود ہوگا۔

اس بیٹری کی بدولت کمپنی کو پاور یل میں زیادہ متحرک میٹریل ایڈ کرنے کا موقع ملے گا، جو ایک چارج پر زیادہ فاصلے کی سہولت فراہم کریں گے۔

ایپل کی جانب سے لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری کیمرسٹری کے استعمال کے امکان پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ ایل ایف پی پاور سیلز دیگر کے مقابلے میں زیادہ گرم نہیں ہوتے اور ان کے لیے کوبالٹ کی ضرورت نہیں۔

خبررساں ادارے کو ذرائع نے بتایا یہ بالکل نئی ہوگی، بالکل ویسی جیسے لوگوں نے پہلی بار آئی فون میں دیکھی تھی۔

اس گاڑی میں متعدد لیڈار سنسرز بھی موجوجد ہوسکتے ہیں تاکہ ارگرد کے ماحول کو سمجھ سکے، جو اس سال کے آئی فون 12 پرو ماڈلز میں بھی دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کے منصوبے میں اتنی پیشرفت ہوچکی ہے کہ ایپل نے پرایکٹ ٹائٹن کے 200 ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی تیاری کے لیے باہری شراکت دار سے مدد لی جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث گاڑی کی پروڈکشن 2024 کی بجائے 2025 تک التوا میں جاسکتی ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed