کرونا وائرس نے ترک صدر کے بھتیجے کی جان لے لی

ترک صدر رجب طیب اردوان کے بھائی کے بیٹے احمد اردوان کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن اسپیکر ترک پارلیمنٹ مصطفیٰ شینتوب اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے صدر اردوان سے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر اردوان کے سوتیلے بھائی حسن اردوان کا انتقال 2006میں ہوا تھا۔

ترکی میں اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک کرونا وائرس سے ترکی میں 18ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 7 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جس میں سے اب تک 16لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہی


۔

Comments

Popular posts from this blog

Security beefed up at railways during special Eid-ul -Fitr train operations

سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Jumma-tul-Wida, last Friday of Ramadan, being observed