Posts

پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ آج کھیلا جائے گا

Image
 ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کا افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جو تقریب کے بعد رات 8 بجے شروع ہوگا۔ لاہور قلندرز کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں انجری کے بعد شاہین شاہ آفریدی ٹیم سے باہر تھے۔ انکی کچھ روز قبل، سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی ہوئی ہے۔

Pakistan and New Zealand cricket series postponed

Image
Earlier today, New Zealand Cricket informed us they had been alerted to some security alert and have unilaterally decided to postpone the series. Pakistan Cricket Board and Pakistan Government made foolproof security arrangements for all visiting teams. We have assured the New Zealand Cricket of the same. The Pakistan Prime Minister spoke personally to the Prime Minister of New Zealand and informed her that we have one of the best intelligence systems in the world and that no security threat of any kind exists for the visiting team. The security officials with the New Zealand team have been satisfied with security arrangements made by the Pakistan Government throughout their stay here. PCB is willing to continue the scheduled matches. However, cricket lovers in Pakistan and around the world will be disappointed by this last minute withdrawal. Other side, New Zealand cricket said that the series has been abondoned.

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

Image
  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ہم ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔ کرونا تیزی سے پھیلا تو ہمارے اسپتال دوبارہ بھرجائیں گے اس لیے عوام احتیاط کریں اور کرونا کو پھیلنے سے روکیں۔ اتوار کو کرونا سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے اور تیسری لہر بہت خطرناک ہے۔ کرونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ سے آئی ہے اور یہ بڑھ رہی ہے۔ لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں کرونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پہلی لہر کے دوران پاکستان کے اقدامات کی دنیا نے مثال دی تاہم اب لوگ اس کی پروا نہیں کررہے ہیں۔ کرونا پھیلنے کی موجودہ رفتار کے پیش نظر انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عوام کی جانب سے بے احتیاطی کا سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو اسپتال بھر جائیں گے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک بند نہیں کرسکتا۔ ہمارے پاس وہ وسائل نہیں ہیں کہ ملک بند کرکے لوگوں کو کھانا دیں اور ان کا دھیان رکھیں۔ پاکستان سے زیادہ امیر ترین ممالک کے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہیں کہ لوگوں کو گھر بیٹھے کھانا...

Schools closed for two weeks except Sindh and Balochistan

Image
  این سی او سی نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور کے تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بندکرنےکا فیصلہ کرلیا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریبا ٹھیک ہیں اور 50 فیصد بچے روز اسکول آیا کریں گے۔ اس دوران بچے ایس او پیز پر پابندی سے عمل کریں گے۔ تاہم پنجاب اور خیبرپختون خوا کے تعلیمی اداروں میں 15 مارچ سے موسم بہار کی چھٹیاں شروع ہونگی اور28مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ این سی او سی کا خصوصی اجلاس بدھ 10 مارچ کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وصوبائی وزرائے تعلیم، وزرائے صحت، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم و صحت اعلی حکام شریک ہوئے۔ پنجاب کے جن شہروں میں تمام تعلیمی اداروں کو پیر سے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ پشاور کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی موسم بہار کی تعطیلات کےلیے بند کردیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران امتحانات جاری رہیں گےاور پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔  اجلاس سے قبل شفقت محم...

Flight operation resume for Lahore to Islamabad

Image
  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائیہ سفر بحال کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ پروازیں پير، بدھ اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔ لاہور سے پہلی پرواز پی کے 650 اسلام آباد کیلئے آج بروز جمعہ 5 مارچ کو روانہ ہوئی۔ پروازوں کی بحالی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ايئر پورٹ پر کیک بھی کاٹا گیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں شہروں کے مابین فضائی سروس کو کرونا وباء کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے اسلام آباد کی پروازوں کیلئے خصوصی کرایے بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

PSL 6 postponed after increasing corona cases

Image
  کرونا کے بڑھتے کيسز کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ايس ايل) سکس ملتوی کر ديا گيا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کرونا کے اب تک 7 کيسز سامنے آچکے ہيں جس کی وجہ سے ایونٹ کو فوری ملتوی کرنا پڑا۔ پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرکٹ بورڈ اب فوری طور پر 6 ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کرونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹوو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد دوپہر 3 بچے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Corona vaccination mandatory for Hajj 2021

Image
  سعودی عرب نے رواں برس حج کرنے والے عازمین کے لیے کرونا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا۔  سعودی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ مکمل ویکسینیشن والوں کو قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔ رواں برس حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کرونا ویکیسن کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے موقع پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کرونا ویکسین لازمی ہوگی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کرونا کی مکمل ویکسینیشن کی ہو گی ان کے لیے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہو گا۔ ترجمان سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے کیسز آئے روز اوپر نیچے جارہے ہیں لہذا ہم مجموعی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔