Flight operation resume for Lahore to Islamabad

 

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائیہ سفر بحال کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ پروازیں پير، بدھ اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔

لاہور سے پہلی پرواز پی کے 650 اسلام آباد کیلئے آج بروز جمعہ 5 مارچ کو روانہ ہوئی۔ پروازوں کی بحالی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ايئر پورٹ پر کیک بھی کاٹا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں شہروں کے مابین فضائی سروس کو کرونا وباء کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے اسلام آباد کی پروازوں کیلئے خصوصی کرایے بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

PM Imran Khan rejects complete lockdown in country

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ میں 6گھنٹوں میں 22دھماکے، الرٹ جاری

جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان